(اُردو ایکسپریس) محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ شہری اب لائسنس یافتہ اسلحہ خفیہ طور پر ساتھ رکھ سکیں گے ،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اضافی کیری پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ اور ان کے مفاد میں کیا گیا ہے۔تاہم انہیں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اسلحہ کی نمائش یا اسے لہرانے سے گریز کریں کیونکہ قانوناً اس کی اجازت نہیں ہوگی۔