پاکستان تازہ ترین

ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا آغاز ہو گیا ، کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا میں 4 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،یکم سے3 فروری تک بارشوں کاامکان ہے ۔مری اورگلیات میں برفباری متوقع ہے۔ پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ،نارووال،گجرات، گوجرانوالہ میں بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ۔چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کلام میں بھی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں آج موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، وفاقی دارالحکومت میں شام اور رات کے وقت سردی میں اضافے کا امکان ہے، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے