(اُردو ایکسپریس) رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔
محکمہ فوڈسیفٹی اینڈکنزیومرپروٹیکشن میں رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، معاون خصوصی برائے فوڈسیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔
معاون خصوصی برائے فوڈسیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے اس موقع پرکہا کہ ہرفلور مل اپنے ضلع میں3سیل پوائنٹ قائم کریگی جہاں سبسڈائز آٹا میسر ہوگا، خصوصی بازاروں میں چکن 15روپے فی کلو اور انڈے10روپے فی درجن سستے ہوںگے۔ رمضان کے دوران ماڈل،سہولت اور رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا850روپے میں دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رمضان کے دوران پنجاب کی152تحصیلوں میں1216’’مریم کا دسترخوان‘‘ قائم کیے جائیں گے ، دسترخوان میں 250 افراد کو پورا رمضان کھانا فراہم کیا جائے گا۔
سلمیٰ بٹ نے مزیدکہا کہ رمضان المبارک سےقبل15فروری سے پنجاب کے تمام رمضان، ماڈل اور سہولت بازار فنکشنل ہوجائیں گے، رمضان بازار صبح9بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔