(اُردو ایکسپریس) امریکا کی ایران پر جارحیت،ایران پر امریکی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔ صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے اپنے بیان میں بتایا امریکی فضائی حملوں میں مزید 3 افراد شہید، 8 زخمی ہوئے ہیں، ایک روز قبل بھی امریکی حملوں میں 8 شہری شہید ہوئے تھے۔جن میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل تھے۔ ایران نے ہرمزگان پر امریکی حملوں میں شہید 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا امریکی حملوں میں شہید افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا ۔
دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے متحرک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے عمل میں پاکستان، چین اور مصر کا تعاون شامل ہوگا، ایران عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔