تازہ ترین دنیا

اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کھلے عام جاری ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کے بعد پھر صابرہ غزہ سے لوگوں کو انخلا کا حکم بھی دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے نزدیک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جبکہ خان یونس میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے اپنی سرزمین پر امریکا کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے