تازہ ترین دنیا

مالی پریشانیوں سے تنگ مسلم خاندان ٹرین کے سامنے کود گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں چیبرولو ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی شب پیش آئے دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ٹرین کے سامنے کود کر اجتماعی خودکشی کرلی۔ ریلوے حکام کے مطابق رات تقریباً 9 بجے یہ خاندان ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ وشاکھاپٹنم کی جانب جانے والی ایک خصوصی ٹرین نے انہیں زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی فوت ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت تاڈی پلی گوڑم کے رہائشی شیخ چاند باشا (50)، ان کی اہلیہ شیخ حسینہ (45)، اور بیٹیاں شیخ شرمیلا (23) اور شیخ میرا (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ شرمیلا ایم بی اے کی طالبہ تھیں اور اس کو بار بار فٹس آتے تھے دوسری بیٹی کی انٹر پاس ہونے کے بعد شادی کردی اور وہ گھر پر ہی رھ رہی تھی۔

جبکہ چاند باشا اور حسینہ تاڈی پلی گوڑم میں ایک آپٹیکل شاپ چلا کر گزر بسر کرتے تھے چاند باشا قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے اور حسینہ شوگر اور بی پی کی مریضہ تھی ،مقامی افراد کے مطابق یہ خاندان گزشتہ کچھ عرصے سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا۔ ہفتہ کی شام بھی خاندان کے تمام افراد دو موٹر سائیکلوں پر گھر سے نکلے تھے، جس کے چند گھنٹوں بعد یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے