پاکستان تازہ ترین

نادرا میں جونیئر ایگزیکٹو کی بھرتیاں، لاہور ریجن کے لیے واک اِن ٹیسٹ اور انٹرویو کا شیڈول جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے لاہور ریجن میں جونیئر ایگزیکٹو / ڈیٹا انٹری آپریٹر کی آسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بھرتی کا عمل واک اِن ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

 

سرکاری اشتہار کے مطابق یہ آسامیاں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، نارووال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں قائم مختلف نادرا مراکز کے لیے ہیں۔ اہل امیدواروں کو کسی علیحدہ کال لیٹر کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ مقررہ تاریخ پر براہِ راست ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے متعلقہ مرکز پہنچ سکتے ہیں۔

 

نادرا جونیئر ایگزیکٹو کی اسامیوں کے لیے واک اِن ٹیسٹ رجسٹریشن 20 اور 21 جولائی 2026 کو امیدوار کے ضلع اور جاب لوکیشن کے مطابق ہوگی۔ رجسٹریشن کا وقت صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

 

ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز 22 جولائی 2026 کو صبح 8:30 بجے سے لیے جائیں گے۔

 

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اشتہار میں درج اپنے ضلع، تحصیل اور جاب لوکیشن کی تصدیق کرنے کے بعد ہی متعلقہ مرکز جائیں۔

 

تمام امیدوار اپنے ساتھ اصل شناختی کارڈ (CNIC)، تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، تجربہ سرٹیفکیٹ (اگر مطلوب ہو)، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر اور تمام دستاویزات کی فوٹو کاپیاں لازمی لے کر آئیں تاکہ تصدیق کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے