تازہ ترین دنیا

ایران امریکہ جھڑپ؛ خام تیل کی قیمتوں میں پھراضافہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں پھراضافہ ہوگیا۔

جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.3 فیصد اضافے کے بعد 102.40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت 2.1 فیصد بڑھ کر 96.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا، اور جب اس کے بحری جہاز خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے راستے نکل رہے تھے تو جوابی کارروائیاں بھی کیں۔

دوسری طرف ایران نے امریکہ پر پہلے حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔کشیدگی میں اس اضافے سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی مزید خطرے میں پڑ گئی ہے، جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 اپریل کو امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کرنے کی غرض سے غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے