تازہ ترین دنیا

عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی اور مذاکرات، سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر سینئیر پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ غریب آبادی اور ایرانی سفیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران یہ ان کی پہلی اہم سرگرمی تھی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاعراقچی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ عباس عراقچی کی تہران واپسی ایران کے وزیر خارجہ اسلام آباد میں ایک روز قیام کے بعد آج ہی تہران واپس چلے گئے۔ ان کے اس وزٹ کا مقصد امریکہ کے مذاکرات کاروں کے لئے اہم پیغام پہنچانا بتایا جاتا ہے۔ اس وزٹ کے دوران عباس عراقچی اور ان کے ساتھیوں نے صرف پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ گمان کیا جاتا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا مذاکرات کے حوالے سے پیگام پاکستانی قیادت کے ذریعہ امریکہ کے مذاکرات کاروں تک پہنچے گا۔ امرکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سٹیوو وٹکوو اور جیرڈ کشنر کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں عمان اور روس روانہ ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے