تازہ ترین دنیا

ہمارے جہاز اور عملے کو فوری رہا کیا جائے: ایران نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس غیر قانونی اور مجرمانہ امریکی عمل کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

 

ایرانی وزارتِ خارجہ کا مؤقف ہے کہ ایرانی جہاز، اس کےسیلرز، عملہ اور ان کے اہلخانہ کو فوری رہا کیا جائے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاز پر قبضے کے دوران عملے اور ان کے خاندانوں کو بھی دھمکایا گیا۔واضح رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے