پاکستان تازہ ترین

ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے پیش نظر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کے پیش نظر حکومت نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیئے۔ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں، 3 مئی ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹیاں ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں یومِ مزدور یکم مئی بروز جمعہ کی چھٹی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے