(اُردو ایکسپریس) وائٹ ہاؤس کے عہدیدارنے کہا ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہاگیاہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد اس وقت ہوگا جب ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے گا۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایاہے کہ اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ بھی مذاکرات میں شامل ہوگا۔دوسری طرف اسرائیل کاکہنا ہے کہ امریکا اور ایران دو ہفتے کی جنگ بندی پر رضامندہوگئے ہیں، اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا ۔