پاکستان تازہ ترین

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی، ایک ہی روز میں 11ملزمان ہلاک

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک ہی روز میں 5 مبینہ مقابلے ہوئے جس میں 11 ملزمان مارے گئے۔

 

پولیس کے مطابق لاہور میں6 ملزمان مارےگئے، مبینہ مقابلے ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور چوہنگ میں ہوئے۔

 

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ساہیوال میں بھی سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے