تازہ ترین دنیا

امریکا کی ایران کیخلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے:ترجمان وائٹ ہاؤس

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران کیخلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔ کیرولائن لیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سفارت کاری پر بھی غور کر رہے ہیں،ٹرمپ اور ان کے مذاکرات کار نئے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران میں فوجی اہداف کے حصول کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔دوسری جانب سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتا ہوں۔ ایک بیان میں سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن نے کہا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی تخلیق کردہ شکست سے جان چھڑوانے کی کوشش میں ہیں۔ ٹرمپ غلط کہہ رہے ہیں کہ امریکی شرائط پر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے