(اُردو ایکسپریس) مکہ مکرمہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران روح پرورمناظر دیکھنے میں آئے،عمرہ زائرین نے بارش کے باوجود طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور عبادات میں مصروف رہے،عمرہ زائرین نے بارش برسنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے رحمت قراردیا۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔