(اُردو ایکسپریس) امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ’ ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جا نا شروع ہوگیا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی بحری بیڑےUSS Gerald R. Ford میں آگ لگ گئی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا۔ بتایا گیا تھا کہ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بحری بیڑے میں آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔