تازہ ترین دنیا

میزائل خطرہ، ابو ظہبی اور دبئی میں ہائی الرٹ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ابوظبی میں اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے اور اس سلسلے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور جاری کردہ تمام سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب دبئی میں بھی متعدد علاقوں میں الرٹ میسجز جاری کیے گئے ہیں۔ عوام کو گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے