(اردو ایکسپریس) یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکہا کہ ملک کی فضائی حدود کو غیر معمولی احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی طور پربند کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اماراتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون خطرات کے جواب میں اقدامات کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی47 پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔ پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 213 پروازیں متوقع ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 آپریشنل ہیں۔