(اردو ایکسپریس) عراق کی بندرگاہ الفاؤ میں 2 غیر ملکی تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 اہم شرائط پیش کی ہیں۔ ان شرائط میں ایران کے ’جائز حقوق‘ کو تسلیم کرنا، جنگی نقصانات کا ازالہ (ہرجانے کی ادائیگی) کرنا اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں شامل ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔