(اردو ایکسپریس) قطر کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 313 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے گمراہ کُن معلومات اور افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، گمراہ کُن معلومات، افواہیں اور وہ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کا مقصد عوام میں تشویش اور بے چینی پیدا کرنا تھا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔