تازہ ترین دنیا

آیت اللہ خامنہ ای کیساتھ شہید ہونیوالی نواسی کی تصویر جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہید نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمسن زہرا محمدی گُل پائیگانی بھی آیت اللّٰہ خامنہ ای ہی کے ساتھ ان کے گھر میں شہید ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زہرا محمدی گُل پائیگانی کی عمر 14 ماہ بتائی جا رہی ہے۔ اس حملے سے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح (28 فروری) کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکہ اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ خامنہ ای 86 سال کی عمر میں اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے