تازہ ترین دنیا

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ ،3افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور14زخمی ہو گئے۔

امریکی پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص کو قابو میں لینے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا، اس واقعے میں تین شہری مارے گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بندوق بردار شخص نے سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے حامی جذبات کا اظہار کیا۔ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق کہ جہادی گروپوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے حملہ آور کی شناخت کی، جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن چپ رائے نےایکس پر مبینہ بندوق بردار کی ایک تصویر شائع کی جس میں اسے رائفل تھامے اور سویٹ شرٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے