تازہ ترین دنیا

بنگلادیش انتخابات: بی این پی رہنما پولنگ سٹیشن کے باہر جاں بحق

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات کے دوران شہر خولنا میں پولنگ سینٹر کے باہر بی این پی (بنگلہ دیش نیشنل پارٹی) کے رہنما محیب الزمان کوچی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر پولنگ کے دوران پیش آیا، جس میں 55 سالہ بی این پی کے رہنما محیب الزمان کوچی جو سابق آفس سیکرٹری خولنا سٹی یونٹ بھی رہ چکے ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ بی این پی کے مطابق محیب الزمان کوچی کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب جماعت اسلامی کے ایک رہنما نے انہیں دھکیل دیا اور وہ درخت سے ٹکرا گئے، جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے