پاکستان تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن، سخت سیکیورٹی انتظامات

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن کے حوالے سے6 رہنماؤں کے نام کی فہرست جیل حکام کو دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گزشتہ روز چھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی، اس فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، بابر اعوان، نیاز اللہ نیازی، جمشید خان، شمسہ کیانی اور نادیہ سیف کے نام شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے بھی آج اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے۔جیل کے اطراف سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی پکٹس قائم کی گئی ہیں، داہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ، گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 5 پر عارضی پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تمام اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے