(اردو ایکسپریس) مصر کے 43 سالہ شہری اشرف محروس کاہونجا نے روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
اشرف کاہونجا نے یہ حیرت انگیز کارنامہ وسطی قاہرہ کے رمسیس ٹرین اسٹیشن پر گنیز وفد کی موجودگی میں انجام دیا اور دنیا کے مضبوط ترین انسانوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اشرف محروس کاہونجا ، جنہیں کاہونجا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، نے رمضان کے مقدس مہینے میں یہ چیلنج قبول کیا تاکہ روزے کی حالت میں بغیر کھانے کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر سکیں۔
اشرف نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی بیویوں اور تین بیٹیوں کے سر باندھا جنہوں نے ہمیشہ ان کے خوابوں کی تعمیل میں ان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ٹیسٹ کو تین مراحل میں مکمل کیا اور ہر مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔