تازہ ترین سائینس و صحت

منکی پاکس کےپہلےکیس کی تشخیص، سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور ۔ جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کے زیر علاج مریض کا معاملہ ، پرنسپل جنرل ہسپتال کی ہدایت پر ایم ایس نے سپیشل 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ۔میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر مریض رحمت علی کا چیک کرکے رپورٹ پیش کرے گا ، پروفیسر عاطف شہزاد 5 رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گے ،سپیشل میڈیکل بورڈ میں پروفیسر عاکف دلشاد،پروفیسر خرم سلیم ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر جعفر شاہ اور ڈاکٹر آمنہ آصف شامل ہیں۔

پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل کا کہنا ہے میڈیکل بورڈ نے مریض کا بہترین علاج ومعالجہ شروع کردیا ہے، مریض کے لیے فری ادویات اور فیملی کے لیے کھانےکی سہولت دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے