پاکستان تازہ ترین

پیرا فورس میں ’’ اوئے سامان اٹھاؤ ، نکلو ‘‘ کا مغرور کلچر بالکل نہیں چلے گا، مریم نواز

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں پیرا کی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن، قانونی فریم ورک اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ ہوئی

وزیراعلیٰ نے پیرا فورس کی تمام کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی قرار دیتے ہوئے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے "Ask PERA” پورٹل کو مزید فعال بنانے اور ڈی جی پیرا کو براہِ راست عوامی رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس میں ’’اوئے سامان اٹھاؤ، نکلو‘‘ کا مغرور کلچر بلکل نہیں چلے گا، پیرا کا عدالتی محاذ پر 99 فیصد کنویکشن ریٹ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں، بد سے بدنام بہت برا ہوتا ہے، پیرا کی گڈ ول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیگر محکموں سے آئے 351 ملازمین کو محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر واپس ان کے محکموں میں بھیج دیا گیا ہے، پیرا کا چالان سسٹم مکمل طور پر الیکٹرانک کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل شواہد اور کارروائی کا تمام ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے