(اُردو ایکسپریس) سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغازہوگیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سی ای اوز کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ والدین کی طرف سے تحریری رضامندی کے بعد بچوں کو ویکسین لگائی جائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نو سے چودہ سال کی بچیوں کو کینسر سے بچاو ٔکی ویکسین لگائی جائے گی،کینسر سے بچاؤ کیلئے یہ ویکسین آٹھ لاکھ بچیوں کولگائی جائے گی۔محکمہ صحت کا ٹرینڈ عملہ سکولوں میں بچیوں کو ویکسین لگائے گا،یہ ویکسین 15 سے 27 ستمبر تک لگائی جائے گی۔
- ستمبر 15, 2025
سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کاآغاز
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 267 Views
Share: