تازہ ترین کرائم

جائیداد کے تنازع پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، بہو زخمی ہو گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور بہو کو زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خود کو بھی گولی مار لی۔

جائیداد کے تنازع پر قیصر نامی زمیندار نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنے بیٹے شہروز کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قیصر خان نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کا بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے