(اردو ایکسپریس) جنوبی امریکی ملک پیرو میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق بس حادثے میں 5 افرادزخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے 800 کلو میٹر شمال میں سان جوآن کے علاقے میں پیش آیا،حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 19 افراد سوار تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔