تازہ ترین سائینس و صحت

60 منٹ میں کینسر ختم‘‘ پاکستان میں پہلی بار جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان میں طبی انقلاب اب بغیر کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی صرف 60 منٹ میں کینسر کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

پنجاب میں پہلے جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس جدید طریقہ علاج کے لیے ذریعہ پاکستان میں پہلی بار کینسر جیسے موذی مرض کا کیمو اور ریڈیو تھراپی کے تکلیف دہ طریقہ علاج کے بغیر صرف ایک گھنٹے میں کینسر کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کینسر کے علاج کیلیے پنجاب ماڈرن لیڈر بن گیا ہے اور یہاں اب بغیر کیمو تھراپی کے کینسر کا مفت علاج ہو رہا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ یہ مشین چین سے درآمد کی گئی ہے اور یہ خطے میں چین کے علاوہ کسی کے پاس یہ مشین نہیں ہے۔ اس طریقہ علاج کے ذریعہ بغیر تکلیف کے مریض کو صرف ایک گھنٹے میں اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔ یہ مشین کینسر کے مریضوں کیلیے امید کی بڑی کرن ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ مشین 25 کروڑ کی ہے اور پروب 5500 ڈالر کا ہے۔ میں نے اس مشین کی مد میں 5 ارب روپے رکھ دیے ہیں۔ جو مریض اس کا علاج افورڈ نہیں کر سکتے، ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم کڈنی ٹیومر کے علاج کا بھی تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ چین کے دورے پر وہاں صحت سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس مشین کو دیکھا جس کا پراسس ایک گھنٹے کا تھا۔ یہ دیکھ کر اس کو پاکستان لانے کی ہدایت کی۔ ٹریننگ کے لیے ڈاکٹر شہزاد کو خصوصی طور پر چین بھیجا جہاں انہوں نے اس مشین کے استعمال کی ٹریننگ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے