(اردو ایکسپریس) عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافے کا اثر عوام پر فوری منتقل کرنے کا فیصلہ ، حکومت نے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب یومیہ بنیاد پر فیصلہ ہوگا ۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 316.15 روپے ہوگئی جبکہ فی لیٹر ڈیزل 323.30 روپے سے بڑھ کر 354.35 روپے کردیا گیا، وزارت پیٹرولیم نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین دنوں کے لیے تبدیل کی گئی ہیں، 20 جولائی کو دوبارہ قیمتوں میں ردوبدل ہو گا۔
واضح رہے کہ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر سخت رد عمل اپناتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نےفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا، حکومت نے 15ہزار پٹرول پمپ مالکان کو فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا،ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی نعمان علی نے موقف اپنایا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے،مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے موقف اپنایا کہ ایسوسی ایشن او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں،نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اورقیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا،ایسوسی ایشن حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔