(اُردو ایکسپریس) عارف حبیب کنسورشیم نےپی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ۔
عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کے بقیہ 25 فیصد شیئرز کے لیے 45 ارب جمع کرا دیے ہیں جس کے بعد عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔
ترجمان عارف حبیب کنسورشیم کے مطابق معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم نے 75 فیصد شیئرز پہلے ہی 135 ارب میں خرید لیے تھے، اب مکمل 100 فیصد ملکیت حاصل کر لی ہے اور کنسورشیم کی جانب سے مئی میں پی آئی اے کا کنٹرول سنبھالنے کی توقع ہے۔ عارف حبیب کنسورشیم فوجی فرٹیلائزرز، لیک سٹی، فاطمہ گروپ، عارف حبیب لمیٹڈ، سٹی سکول اور اے کے ڈی پر مشتمل ایک گروپ ہے،حکومت نے نجکاری معاہدے میں کنسورشیم کو بقیہ 25 فیصد شیئرز کی خریداری کا آپشن بھی دیا تھا۔