(اُردو ایکسپریس) سندھ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں ایک بڑا تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا، جہاں ملک بھر سے پارٹی کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔