تازہ ترین دنیا

ایران کیساتھ مسلح کشیدگی ختم ہو گئی، ٹرمپ کا کانگریس کو خط

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کی مسلح کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود ایسا مؤقف اختیار کرنے سے ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی مجبوری سے بچ سکے گی۔ ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ اس دوران جب ان کی حکومت پائیدار امن کی کوشش کر رہی ہے، جنگ بھی جاری رہ سکتی ہے۔کانگریس کے اسپیکر مائیک جونسن اور سینیٹ کے صدر چک گراسلی کے نام خط میں ٹرمپ نے لکھا کہ ایران سے 28 فروری کو جو مسلح کشیدگی شروع ہوئی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے تاہم خط میں ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ممکن ہے یہ تنازعہ ابھی مکمل طور پر حل نہ ہوا ہو۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کیلئے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران کی تازہ ترین تجویز سے مطمئن نہیں ہوں ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں۔ میں پاکستان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں۔ نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو دنیا کو آج سے زیادہ خطرہ ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے