تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل فائنل میں شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پی ایس ایل فائنل میں شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل گئی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ پی ایس ایل 11 کےفائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہافرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل میں تماشائیوں کو اجازت دی، فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فاٸنل میچ 3 مٸی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے