پاکستان تازہ ترین

بغیر انڈیکیٹر کے موٹر سائیکل چلانے پر 2,000 روپے جرمانے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین، خصوصاً ٹرن انڈیکیٹرز کے استعمال کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔بغیر انڈیکیٹر کے موٹر سائیکل چلانے پر 2,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ انڈیکیٹرز کا استعمال نہ کرنا صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں بلکہ سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ بھی ہے، جس سے نہ صرف سوار بلکہ دیگر شہریوں کی جان بھی خطرے میں پڑتی ہے۔

 

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کے انڈیکیٹرز کو درست رکھنا مہنگا نہیں، اور اس کی لاگت تقریباً 400 روپے ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "حفاظت پر تھوڑی سی سرمایہ کاری قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے۔”ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مزید سخت کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ صوبے بھر میں سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے