(اُردو ایکسپریس) محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
وفاقی دارالحکومت میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
بارش کے باعث شام اور رات کے اوقات میں وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا،کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔