تازہ ترین سوشل میڈیا

انسٹا گرام اور فیس بک صارفین اب فیس ادا کرینگے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کا اشتہار فری ورژن متعارف کرایا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی۔ کمپنی ترجمان کے مطابق اشتہارات سے پاک سروسز کیلئے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اشتہارات کیساتھ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی جب کہ جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات دیکھتے رہیں گے مذکورہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی مذکورہ ماڈل پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین میں بھی میٹا نے اسی طرز کی سروس پیش کی تھی جسے "ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ” کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ یورپی کمیشن نے اس سال میٹا پر 200 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ کمپنی کو کم تفصیلی ذاتی ڈیٹا (جیسے عمر، صنف اور مقام) کی بنیاد پر اشتہارات کے لیے ایک مفت ورژن دینا چاہیے تھا۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ مقررہ فیس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو دوران ویڈیو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور نہ ہی ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے