(اُردو ایکسپریس) سوشل میڈیا پرجوا ایپس کی پروموشن کے کیس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مزید آٹھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مزیدآٹھ یوٹیوبرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اب تک آٹھ یوٹیوبرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کر چکی ہے، سعد الرحمان اور مدثر حسین کو گرفتاربھی کیا جاچکاہے جبکہ رجب بٹ ، ندیم نانی والا ، اقرا کنول ، انس علی سمیت آٹھ یوٹیوبرز پر مقدمہ درج ہے۔
جن یوٹیوبرز کے خلاف مقدمات درج ہیں انکی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
- ستمبر 29, 2025
جواایپس کیس:مزید آٹھ یوٹیوبرز کےخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 251 Views
Share: