(اُردو ایکسپریس) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سرگودھا کے علاقے چک 37 ایس بی کے رہائشی ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی نے وزیراعلی پنجاب پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے نازیبا گفتگو کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔