تازہ ترین کھیل

سابق سپنر مشتاق احمد نے وسیم اکرم اور وقار یونس پر بڑا الزام لگادیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے سابق اسپنر اور کوچ، مشتاق احمد نے سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ دونوں کرکٹرز ان کا مذاق اڑاتے اور ان کی کوچنگ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر انہوں نے وقار یونس کے خلاف 20 کروڑ اور وسیم اکرم کے خلاف 15 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔در

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ وسیم اکرم پریکٹس کے دوران انہیں باؤنسرز مارتے تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کو بہتر نہ کر سکے، ورنہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے۔

اس پر وسیم اکرم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، "آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی بھیجا، آپ نے ہمیشہ ‘انڈہ’ اسکور کیا، اب عدالت میں سامنا ہوگا!” دوسری طرف، وقار یونس نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 20 کروڑ روپے ادا نہیں کر سکتے اور مشتاق احمد سے درخواست کی کہ وہ دل صاف کر لیں۔

یہ تنازع پاکستانی کرکٹ کے تین بڑے ناموں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے، جو کبھی میدان میں ایک ساتھ کھیلتے تھے لیکن اب قانونی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے