کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو بڑا دھچکا، کیا فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کے بعد پاکستان ٹیم کو اوپننگ بیٹر فخر زمان کی صورت میں بڑا دھچکا پہنچا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جارہے کیونکہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

 

فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگئے.

 

اب اس صورتحال کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔

 

واضح رہے کہ امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔

 

ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے جب فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے تھے تو انہوں نے اسی وقت بتا دیا تھا کہ وہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں تاہم فزیو نے انہیں ٹریٹمنٹ کے بعد اٹھایا تھا اور پھر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بیٹنگ میں آزمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بیٹنگ کے دوران بھی وہ مشکل میں نظر آئے تھے۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے