پاکستان

پنجاب میں ڈرائیونگ لائنسنس کی فیس کیوں بڑھائ گئ ؟

Spread the love

(اردو ایکسپریس) پنجاب میں ڈرائیونگ لائنسنس کی فیس بھی بڑھادی گئ ہے اور اس کی معیاد کو بھی کم کردیا گیا ہے

 

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈرائیونگ لائنسنس ڈرائیونگ لائنسنس کی فیس بڑھادی گئ ہے اور اس کی معیاد 10 سال سے کم کرکے 5 سال کردی گئ ہے ۔

پنجاب حکومت نے نا صرف ٹائم کو کم کیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فیس کو بھی بڑھادیا ہے۔

پہلے لائنسنس کی فیس 950روپے ہوتی تھی پھر 1250 ہوئ اور اب بڑھاکر 7500 کردی گئ ہے ۔

یہ فیس گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائنسنس کے لئے نہیں بڑھی ہے بلکہ موٹر بائک ،جیپ،ٹرک اور ہر قسم کی گاڑیوں کے لئے بڑھی ہے۔

فیس بڑھانے کے معاملے پر ایڈیشنل آئ جی ٹریفک پولیس پنجاب فرحان بیگ نے کہا ہے کہ حکومت کا مئوقف ہے کہ کافی عرصے سے یہ فیس نہیں بڑھائ گئ ،اس وجہ سے ضروری ہے کہ فیس کو بڑھایا جائے۔

تا ہم انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماعے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکومت کو التجا کی گئ تھی کہ جو 5 سال کا لائنسنس ہے اس کی معیاد کو کم کرکے 2 یا 3 سال کردیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے