
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔رابن اُتھپپا ،یوراج سنگھ ،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں بنائیں۔آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔