پاکستان

پارٹی کے اندر اختلافات نہیں ہیں: شوکت یوسفزئی

Spread the love

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات نہیں ہیں۔’‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کے تحت کی گئی، عاطف خان کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، آئی ایم ایف کے قرضے میں دشواری ہو رہی ہے، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا، کارکنوں میں غصہ اس لیے تھا کہ وہ سمجھے دیگر رہنماؤں نے جلسہ ملتوی کیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی حکمت عملی ہوتی ہے کہ ورکرز کو چارج رکھیں، ورکرز کو چارج رکھنا پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔شوکت یوسفزئی مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدہ دے کر ٹاسک دیا گیا ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں، ایسے وقت جب بانی قید میں اور تحریک بھی چلانی ہے، وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید کے بارے میں علم نہیں، روپوش لیڈروں کے سامنے آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے