پاکستان

مولانا کے انداز گفتگو سے کبھی پتہ نہیں چل سکتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں: کامران ٹیسوری

Spread the love

(اردو ایکسپریس) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ مولانا سینیئر سیاستدان ہیں ان کے فیصلے ملک کی بہتری کیلئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے انداز گفتگو سے کبھی پتہ نہیں چل سکتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ملاقات میں سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے