ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی

Spread the love

کئی ہفتوں کی لیک خبروں اور ٹیزرز کے بعد ونڈوز 11 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ونڈوز 11 میں مائیکروسافٹ نے ہر لحاظ سے کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ڈیزائن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو مائیکروسافٹ نے سٹارٹ کے بٹن کو نیچے بائیں جانب سے  نیچے درمیان میں منتقل کر دیا ہے۔اس ایک تبدیلی سے ہی ونڈوز  11 دیکھنے میں میک او ایس  اور کروم او ایس جیسی لگنے لگی ہے۔مائیکروسافٹ نے سٹارٹ مینو کے سٹائل کو بھی بدل دیا ہے۔ونڈوز 8 سے چلے آنےو الے ٹائلز ڈیزائن کو ونڈوز  11 میں ختم کر دیا گیا ہے۔ اب سٹارٹ مینو میں صارفین کو سب سے اوپر سرچ  بار نظر آئے گی اور اس کے نیچے صارفین کی پن کی ہوئی ایپس کے آئیکون ہونگے اور ساتھ مجوزہ فائلوں کے لنکس ہونگے۔سٹارٹ مینو میں فائلوں کی تجاویز صرف ایک کمپیوٹر کے لیے نہیں ہونگی۔

یہ صارف کی تمام ڈیوائسز جیسے فون اور دوسرے کمپیوٹروں پر بھی ایک سی ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے