تازہ ترین شوبز

شاہ رخ خان ،اجے دیوگن اور ٹائیگر شرف پر مقدمہ درج۔ عدالت میں طلب

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف راجستھان کے شہر کوٹا میں قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ ان تینوں اداکاروں پر ایک پان مسالہ برانڈ کی توثیق کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

اندر موہن سنگھ ہانی نامی شخص نے شکایت درج کرائی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اشتہار میں نوجوانوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے کیونکہ پروڈکٹ میں زعفران شامل نہیں، اس کے باوجود یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ موجود ہے۔ مزید برآں، پیکیجنگ پر دیے گئے انتباہات اتنے چھوٹے ہیں کہ انہیں پڑھنا ممکن نہیں، جو شفافیت پر سوالات اٹھاتا ہے۔

اس معاملے پر کوٹا کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ٹائیگر شروف اور ویمل پان مسالہ بنانے والی کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ درخواست گزار نے اشتہار پر فوری پابندی اور تمام متعلقہ افراد پر جرمانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے