(اردو ایکسپریس) ساہیوال کے محلہ نور پارک میں 19 سالہ لڑکی علیشبا کو ایک نوجوان نے پسند کی شادی سے انکار پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علیشبا اپنے کزن کے گھر پہنچی، جہاں ملزم عمران نے گھر کے باہر اسے گولی مار دی۔ زخمی لڑکی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔